اپنا خاران۔ خاران پینل کی طرف سے شہزادہ محی الدین کبدانی حاجی اعجازاحمدثاقب حاجی نوراحمدملازئی حاجی محمدآساہ تگاپی میرنصراللہ سیاپاد سردار علی احمدقمبرانی بابو احمد جان حسین زئی افی شہزاد میرحسن خان نوشروانی کاکا سلیم منیربڑیچ نجیب حسن آبادی کامریڈ علی شیرعارف چنال حاجی عطاءاللہ ایجباڑی حافظ محمدعلی اعجاز یلانزئی میرآزادخان نوشروانی میراعظم نوشروانی حاجی میرخدابخش جنگلی حاجی میرمحمدقاسم شیخ حسینی میرمنظوربلوچ ایڈوکیٹ محمداشفاق سیاپاد ظہوراحمد ایڈوکیٹ حاجی ثناءاللہ ملازئی میرنذاکت سیاپاد میرامتیازکبدانی بابو عبدالعزیز حاجی محمد عاقل سیاپاد خان عبدالحق میرعبدالغفارملنگزئی میرامجدخان ملازئی میرجہانزیب شیخ میرعبدالستارایجباڑی میرمحبوب تگاپی عبدالباقی ساسولی میرراشدملازئی میرمحمداسحاق ملازئی سردار بلانوشی ودیگر معتبرین نے پریس کلب خاران میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج کے اس پریس کانفرنس کا مقصد ایک قوم پرست پارٹی کے چند مفادپرست اور شکست خوردہ عناصروں کے نام ہے۔جنھوں نے حالیہ دنوں اخبار میں من گھڑت اورجھوٹ پرمبنی بیان ایک شریف باعزت ایماندار ایکسین بی اینڈ آر پرلگائے گئے تھے۔ہم انکی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ ایکسین بی اینڈ آر جب سے خاران آیا ہے۔انکی کارکردگی پورے خاران میں آئینہ کی طرح صاف اور شفاف دکھائی دیتے ہے۔نہ جانے مخالفین کی راتوں کی نیندیں کیوں اڑ گئی ہیں کہ ایک باعزت افیسر کی حوصلہ افزائی کی بجائے ان پر ناجائز تنقید اور بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ہم انھیں ذاتی یا مفادات کی جنگ سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اگرحقائق پرجائیں تو ثناءبلوچ دو بار اقتدار یعنی ایک بارسینیٹراور ایک بار خاران سے ایم این اے بنا۔ موصوف اپنا کارکردگی واضح کرے کہ انھوں نے کرپشن کے سوا خاران میں کچھ بھی نہیں کیا۔ کروڑوں روپے فنڈز خاران کے نام پر حاصل کئے اور سارے فنڈز اپنے ذاتی جائیدادوں میں جوکہ فوڈ فیکٹری کی شکل اور کوئٹہ ہزارگنجی میں پیڑول اور بہت سی مارکیٹوں کے علاوہ باہر ملک ناروے قابل ذکر ہے۔ انھوں نے کہاکہ اب چار سال بعد خاران یاد آرہا ہے ٹھیکہ داری کے نام پر صوبائی بیروکریٹس کو بلیک میل کرتے ہیں پارٹی کے نام سے اگر ہماری بات غلط ہے سردار اختر مینگل اپنے طریقے سے بیروکریٹس سے پوچھ سکتے ہے۔وہاں ناکامی کے بعد اب خاران میں بلیک میلنگ کی سیاست کوچمکانے اور زندہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگرتذکرہ تین اشخاص جوکہ سیاسی میدان میں نہ صرف ناکام رہ چکے ہیں بلکہ انہی میں سے ایک موصوف جوکہ گزشتہ ادوار میں تحصیلی ناظم کے عہدے پرغنڈہ مافیا کا سربراہ تھا جنھوں نے بے رحمی سے کمرشل اور نان کمرشل پلاٹس قبضہ کرکے خود غرضی کا ثبوت دیا ہے۔ اب جاکر وہی چلے ہوئے کارتوس جنکو عوام میں کسی قسم کی کوئی سیاسی سماجی حیثیت نہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اسی طرح بناپ واٹر سپلائی اسکیم جوکہ محترم ایم این اے جنرل عبدالقادربلوچ کے کروڑں روپے اسی مد میں دئیے تھے۔بدقسمتی سے بناپ اسکیم کا ٹھیکہ دار سابق ایم این اے کا بھائی تھا۔ جنھوں نے بے تحاشہ کرپشن کرکے ایک اہم اور بنیادی عوامی منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ اس بارے میں باقاعدہ کیس جمع کرکے نیب کو بجھوا دیاگیا ہے۔ مگر تاحال اسکی شنوائی نہیں ہورہی ہے آجکے اس پریس کانفرنس کے توسط سے ہم اہلیان خاران پہ یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ کہ اگر ان سیاسی اداکاروں نے اب کے بعد اگر بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی اور ذاتی و گروہی مفادات کے عوض کسی بھی ذمہ دار اور فرض شناس آفیسر پر جھوٹے الزامات لگائے تو ہم ہر قسم کی قانونی و اخلاقی حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اگردل پہ ہاتھ رکھ کر دیکھا جائے توخادم خاران میرعبدالکریم نوشروانی اور انکے فرزند حاجی میرشعیب جان نوشروانی اور انکے سربرائی میں کام کرنے والے محنتی آفیسران خراجءتحسین کے لائق ہیں۔انکے خلاف کسی قسم کی کوئی شعدبازی برداشت نہ کی جائیگی۔
Post a Comment