GuidePedia

0


سیاپاد قومی اتحاد نو رکنی کمیٹی کے وفد نے آج سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکانزئی بھی موجود تھے، نورکنی کمیٹی نے ان کو یونین کونسل راسکوہ کے بند اور  اسکولوں کی ناکارہ بلڈنگ کی حالت زار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ، نوروز خان مسکانزئی نے گورنمنٹ مڈل اسکول ایری کلگ اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کلی حاجی نظر محمد ایری کلگ کی سردیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے سیاپاد قومی اتحاد کے نو رکنی کمیٹی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قوم اور علاقے کے تعلیمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کے لئے آپ لوگوں کی جدوجہد لائق تحسین ہے ،یہ آپ لوگوں کی باشعور ہونے کی نشانی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک مسائل کی نشاندہی نہیں ہوتی تب تک ان کے حل کیلئے اقدامات بھی نہیں ہوسکتے ،انہوں نے کوہ پشت میں بی ایچ یو ہسپتال کے قیام کے لئے سیکرٹری صحت بلوچستان سے رابطہ کرنے اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،آخر میں سیاپاد قومی اتحاد نو رکنی کمیٹی کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ،

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets