اولیاء اللہ کی اہانت کا وبال :-
تحریر عزت شاہ:
قسط نمبر3-
میں اپنی اس تحریر میں محض نمونہ کے طور پر چند ایسے لوگوں کی واقعات لکھنے کی کوشش کرونگا تاریخی کتابوں کے حوالے سے جنھوں نے اولیاء اللہ کا دل دکھایا اور دنیا میں بھی اس کی سزا بھگتی - صرف چند واقعات ہی نہیں اس قسم کے ہزاروں واقعات تاریخ کی کتابوں میں مل جاتے ہیں اور اس کا عملی مشاہدہ اپنے گرد وپیش میں معمولی سی نظر گھماکر ہر وہ شخص کرسکتا ھے جس کے دل میں اللہ تعالی نے ذرا بھی ایمان کا نور رکھا ھے - نیز اس تحریر کے مطالعہ کے وقت یہ بات بھی ملحوظ رکھنا چاہیئے کہ یہ بزرگان دین اور اللہ والے وہ لوگ ھوتے ہیں جو اللہ عزوجل کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اور اپنے محبوب پیغمبر سید العلمین حضرت محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلتے ھوے بالعموم عفوودرگزر سے کام لیتے ہیں مگر کہیں کہیں انہیں ایسا دکھ دیا جاتا ھے کہ بے ساختہ وہ اللہ رب تعالی کی بارگاہ میں فریاد کرنے پر مجبور ھوجاتے ہیں اور اگر وہ زبان سے کچھ نہیں کہتے تب بھی غیرت الہی عذاب کا کوڑ ان بدبختوں پر برسادیتی ھے -
اللہ رب تعالی ہمیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمین آئمہ مجتہدین رحمھم اللہ تعالی اولیاے کرام رحمھم اللہ تعالی اور اپنے محبوب بندوں کی محبت نصیب فرماے اور ان کی سچی پیروی کی توفیق نصیب فرماے -
اللھم انا نسئلک حبک وحب من یحبک - آمین
(جاری ھے )
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment