GuidePedia

0
خاران میں صحت کے مسائل اور  سیکرٹری صحت بلوچستان ماجد بلوچ سے توقعات

سیکرٹری صحت بلوچستان ماجد بلوچ نے  اپنی پہلی فرصت میں نہ صرف خاران کا دورہ کرکے اپنے علاقے سے اُنسیت کا ثبوت دے دیا، بلکہ دورہ سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو آپ گریڈ کرکے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کادرجہ دیکر عوام کا دل بھی جیت لیا، چونکہ آپ کا تعلق بھی خاران سے ہے، یقیناً ہیاں کے لوگوں کی دکھ درد اور تکلیف کو آپ سے زیادہ اور کوئی محسوس نہیں کرسکتا ہے ،  خاران میں صحت کے حوالے سے چند اہم مسائل کی نشاندہی اس اُمید کے ساتھ کہ ضلعی انتظامیہ صحت سیکرٹری صحت کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ان کے حل کرنے کے لئے کوشش کرے گی ،
1،خاران میں اس وقت سب سے اہم مسلہ ہسپتال میں زچگی کے دوران خواتین کی علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی ہے ،جس کی وجہ سے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہورہے ہیں ،اس کمی کا فاِئدہ اُٹھاکر پرائیویٹ ایل ایچ او نہ صرف ہسپتال کے اندر بلکہ شہر میں مختلف مقامات پر زچہ و بچہ کیسز کے مد میں من مانی رقم وصول کرکے مجبور اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران میں زچہ و بچہ سینٹر کو مکمل طور پر 24 گھنٹے فعال کرنے اور لیڈی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کی تعنیاتی کے احکامات فوری طور پر جاری کئے جائیں، اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجمنٹ  کو فعال بنانے اور پرائیویٹ زچہ و بچہ سینٹروں میں لوٹ مار کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک مجموعی فیس مقرر کیا جائے،زیادہ فیس لینے کی صورت میں مزکورہ لیڈی ڈاکٹر یا ایل ایچ وی اور پرائیویٹ کلینک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے، شہر میں صحت کو کاروبار کے طور پر چلانے والے پرائیوئٹ کلینک اور ان کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے تعلیمی اور شعبہ طب سے متعلق اسناد کی مکمل چھان بین کی جائے،
2_خاران میں اس وقت گردوں (کڈنی) کی بیماری عام ہے،علاقے کے اکثر مریض کوئٹہ یا کراچی میں ڈایئلاسز کے لئے خوار ہورہے ہیں ،غریب ہونے کی وجہ سے اکثر مریض بغیر علاج معالجے کے جان کی بازی ہار دیتے ہیں ،خاران میں ڈایئلاسز مشین فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ،
3_ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران میں آپریشن تھیٹر کو فعال اور جنرل سرجن کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام معمولی آپریشن کے لئے کراچی اور کوئٹہ کے بجائے گھر کے دہلیز پر سہولت سے فائدہ اُٹھاسکیں،
4_یونین کونسل راسکوہ کے پانچ کلیوں پر مشتمل تین ہزار افراد کی آبادی کوہ پشت میں سول ڈسپنسری تک نہیں ہے ،علاقے کے لوگ معمولی بیماری کے لئے دالبندین یا نوشکی کا رخ کرتے ہیں،اسی طرح دو ہزار آبادی پر مشتمل علاقہ ناگٹ میں بھی ڈسپنسری موجود نہیں ہے،ان علاقوں میں عارضی طور پر سول ڈسپبسریوں کی بندوبست کی فوری ضرورت ہے ،

(سفرخان راسکوئی)

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets