GuidePedia

0
کچلاک سے لیکر تفتان تک سب سے بڑا سیاسی معرکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔            
   رپورٹ برکت زیب سمالانی  
            این اے 260 ضمنی انتخابات کے حوالے سیاسی پارٹیوں نے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کے لیے اپنے امیدواروں کی شناخت الیکشن کمیشن کے علاوہ عوام کے سامنے کرادی ہے ۔ خیال کیا جارہاہے این اے 260پر اصل مقابلہ چار پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ جمعیت بی این پی ۔پشتونخواء میپ اور پی پی پی سیاسی میدان میں اپنے سیاسی کھلاڑیوں کو میدان میں اتار لیے ہیں ۔پشتونخواء پی بی 5 اور پی بی 6 سے زیادہ ووٹ لینے کی آس لگائے بیٹھے ہوئے ہیں مگر جمعیت ان دونوں حلقوں  سے ووٹ لینے کے لیے حکمت عملی تیار کرچکی ہے ۔ جبکہ کوئٹہ سے بی این پی زیادہ سے زیادہ  ووٹ لینے کے لیے سخت محنت میں لگے ہوئے ہیں پی پی پی بھی اپنی حصے کا ووٹ حاصل کریگی جبکہ نیشنل پارٹی جمعیت کا اتحاد ہوچکا ہے وہ اپنے حریف جماعت کو پیغام دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹ اپنے حمایتی امیدوار کے پاکٹ میں ڈالنے کے لیے کمر کس لی ہے ۔ اسی طرح پی بی 39 چاغی میں پی پی پی اپنے حصے کا زیادہ ووٹ حاصل کریگی جبکہ چاغی میں جمعیت اور بی این پی کا کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ایم پی اے چاغی سخی امان اللہ نوتیزئی 2018ء الیکشن کو مدنظر رکھ کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں اپنے اتحاد کو ترجیح دے کر اپنے آئندہ کے سیاسی حمایت عمرہ کے ادائیگی کے بعد دو جولائی کو پریس کانفرنس کے زریعے دالبندین میں کرینگے ۔ سخی امان اللہ نوتیزئی کا اتحاد جس پارٹی کے ساتھ ہوا اس پارٹی کاامیدوار باآسانی پی بی 39 چاغی سے لیڈ کرینگے اور اسی طرح پشتونخواء چاغی اور نوشکی سے اپنے حصے کا معمولی ووٹ اپنے حصے کا حاصل کرینگے اور جبکہ دیگر پارٹیاں بھی این اے 260حلقے کے ووٹ بنک سے اپنے حصے کا ووٹ کٹوتی کرینگے ۔ جبکہ پی بی چالیس نوشکی میں  اصل مقابلہ بی این پی اور جمعیت کے مابین ہوگا اور پیپلزپارٹی کا امیدوار بھی اپنے حیثیت کے مطابق ووٹ حاصل کرینگے ۔ اب پندرہ جولائی کا دن فیصلہ کریگی کہ این اے 260 کا یہ نشست کس پارٹی امیدوار کے سر سجے گی ۔ سوشل میڈیا فورم تجزیاتی رپورٹ

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets