GuidePedia

0

*ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔۔*

*بلوچستان کے علاقہ نوشکی کے میدانی جگہوں میں درخت لگانے اور پانی فراہمی کا نیا ایجاد۔*
*نوشکی کے نوجوانوں نے بیابانوں میں درخت لگانے اور پانی فراہم کرنے کا نیا طریقہ دریافت کئیے۔ ۔*

*رپورٹ ۔۔۔۔۔۔برکت زیب سمالانی نوشکی*
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث خشک سالی سے صوبے کے کئی اضلاع متاثر ہیں جن میں نوشکی بھی شامل ہے جس کے باعث یہاں نہ صرف پانی کی قلت پیدا ہوگئی بلکہ درخت بھی ختم ہورہے ہیں جس کے باعث یہاں زمین صحرا میں تبدیل ہورہے ہیں اور اگر اس کا ادراک نہ کیا گیا اور خشک سالی طویل ہوئی تو نوشکی زمانہ قدیم کی طرح ایک صحر امیں تبدیل ہوجائیگا

تبدیلی لانے کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرسکتا ہے اور ہر بندہ یہ کام کرسکتا ہے بس صرف جذبے اور تھوڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے دنیا میں تبدیلی لانے والوں نے کبھی وسائل نہ ہونے کاگلہ کبھی نہیں کیا بلکہ انہوں نے وسائل خود پیدا کیے آج بھی ہم اگر ایسا جذبہ بیدار کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہاں بھی تبدیلی آجائے

نوشکی کے38 سالہ میر قائم خان جمالدینی پولیٹیکل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ زمینداری کے پیشے سے وابستہ ہیں وہ سیروتفریح اور دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کا شوقین ہے وہ ہر جمعہ یا اتوار کے روز نوشکی کے میدانی علاقوں میں پکنک منانے کے لیے جاتے ہیں

عرصہ تک سیر و تفریح کے دوران قائم خان کو ایک دن خیال آیا کہ جہاں وہ پکنک منانے جاتے ہیں وہاں کیوں نہ ایک درخت لگائیں اور ہر ہفتے اس کی خبر گیری کرتے رہیں یہی سے ایک منفرد کام نے جنم لیا

اس سوچ کو انہوں نے اپنے دوستوں کیساتھ شیئر کیا اور انہوں نے لائحہ عمل طے کیا کہ کس طرح پود ا لگانا ہے اور اس کے پانی کابندوبست کرنا ہے

قائم خان نے دوستوں کو بتایا کہ درخت لگانے کے بعد اسے پانی دینے کیلئے قطراتی طرز آبپاشی کی طرح پانی دینگے جس کے کیلئے اپنا ایک طریقہ ایجاد کرینگے

انہوں نے یہ کام شروع کیا اور ایک پودا لگا کر اسے پانی دینے کیلئے مریضوں کو لگانے والا ڈرپ کا بوتل لگادیا جس میں انہوں نے پانی ڈالا اور پھر فلو قطرہ قطرہ کرکے پانی چھوڑ دیا جو پودے کو کئی گھنٹے تک نم رکھ سکتا تھا
آج انکے لگائے ہوئے پودے موجود ہیں اور انہیں پانی فراہم کرنے کے لیے تین چار دن بعد وہاں جاتے ہیں اور پودوں کو جائزہ لیتے ہیں کہ کسی جانور نے نقصان تو نہیں پہنچایا اور پانی کی صورتحال کیا ہے

میر قائم خان بلوچ کہتے ہیں
نوشکی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے سب مل کر درخت لگانے کا کام شروع کریں جس طرح ہم نے ہم دوستوں کے ہمراہ آئیڈیل زون گروپ کے جانب سے ان جگہوں کا انتخاب کیا جہاں پانی بھی نہیں ہے

ہم نے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈاک۔ اسٹیسن اور جنگلات سمیت مختلف جگہوں پر پودے لگائے اور انہیں پانی ڈرپ کین اور خالی بوتلوں کے ذریعے دیتے ہیں

امید ہے کہ یہ درخت ہماری محنت اور دیکھ بھال سے سایہ دار درخت بنیں گے انسان اور جانور دونوں ان درختوں سے مستفید ہونگے

ہم کہتے ہیں ضلع نوشکی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہرنوجوان ایک درخت لگائے تو گرین

نوشکی کا خواب پورا ہوگا

میر قائم خان جمالدینی  نوشکی کے گردونواح میں اپنے دوستوں کے ہمراہ 100 کے قریب درخت لگا چکے ہیں جن کو پانی بھی دیا جاتاہے

جس کیلئے انہوں نے یہ طریقہ نکالا ہے کہ خالی کوکا کھولا کے بوتلوں میں پانی بھر دیتے ہیں بوتل کے ڈھکن کو سوراخ کرکے ان پر ڈرپ کے پائپ لگاتے ہیں انکو قطرہ قطرہ کے حساب سے پانی دیا جاتا ہے اس طرح 72 گھنٹوں تک انہیں مسلسل پانی قطرہ کے ٹھپکنے سے مل جاتاہے ہفتے میں دو دفعہ بوتلوں کو پانی سے بھر دیتے ہیں

قائم خان کہتے ہیں
آئیڈیل زون گروپ کے رضاء کار اپنی مدد آپ کے تحت درخت اور پودے لگارہے ہیں اورپانی بھی دیتے ہیں۔

اس وقت 40 سے زائد نوجوان اس کام میں مصروف ہیں آئیڈیل زون گروپ کے دوستوں کے جانب سےمختلف پودوں اور درختوں کے بیج جمع کر رکھے ہیں

جن سے 300 سے زائد پودے تیارکیے ہیں جن کو فروری اور مارچ کے مہینے میں لگائے جائیں گے۔میں اپنے دوستوں احمد یار طارق ماماسکندر،محمدشاہ ،صادق سمیت دیگر دوستوں کے جذبے کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں جو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

نوشکی کے صحافی غلام رسول جمالدینی کا کہنا ہے کہ درختیں لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ شجر کاری مہم کے ذریعے سے ہم اپنے علاقوں کو سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں درخت ذمین کا زیور ہے ہر شخص اپنے نام سے درخت لگالے ۔ انکا کہنا تھا کہ نوشکی اڈہ سے جب شہر کی طرف داخل ہوتے ہیں تو ڈبل روڈ کے درمیان بننے والی خالی جگہ میں درخت کیوں نہیں لگایا جاسکتا ڈبل روڈ پر پی ٹی سی ایل ۔ پاسپورٹ آفس ۔ محکمہ جنگلات ۔ محکمہ لائیو اسٹاک ۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس ۔ محکمہ بی اینڈ آر اور محکمہ ایریگیشن کے دفاتر واقع ہونے کے باوجود دونوں ڈبل روڈ کے درمیان در

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets