GuidePedia

0



رخشان سپریم کونسل کا قیام



 دیوان خاران میں نوابزادہ ریاض جان نوشیروانی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خاران کے اجتماعی مسائل و لوگوں کے دیرینہ حل طلب معاملات کو حل کرنے کے لئے ایک غیر سیاسی پلٹ فارم رخشان سپریم کونسل کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

اس اہم باڈی کے ممبران کی نامزدگی مشاورت و معاشرے میں اُن کے کردار کو مدنظر رکھکر کیا گیا ہے۔ یہ فورم مختلف سطح پہ معاملات کو دیکھے گی۔

اس فورم کا مقصد عوام کے لئے سہولت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں بھائی چارے کی فضا قائم  و علاقے کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کو یقینی  بنانا ہے۔

رخشان سپریم کونسل سال میں کم از کم چار اجلاس منعقد و ممبران اپنی کارکردگی رپورٹ سپریم کونسل کے چیئرمین نوابزادہ ریاض جان نوشیروانی کو پیش کرینگے۔

کونسل ممبران کی تفصیل درج زیل ہے۔

1. نوابزادہ ریاض جان نوشیروانی   (چیئرمین)
2. مفتی عبدالغفار صاحب
3. نوابزادہ غوث بخش جان نوشیروانی صاحب  
4. حاجی آغا خان ریکی صاحب
5. حاجی محمد ایوب مزار زئی صاحب
6. میر محمد اعظم مسکانزئی صاحب
7. سید ہدایت اللہ شاہ صاحب
8. میر منیر احمد نوشیروانی صاحب
9. حاجی اللہ بخش محمد حسنی صاحب
10.  حاجی محمد آسا سیاہ پاد صاحب
11. حاجی شکراللہ سرگلزئی صاحب
12. سردار علی احمد قمبرانی صاحب
13۔شہزادہ علاؤالدین پیرکزئی صاحب
14۔ میرشاہد ملازئی صاحب
15۔میر شہک سیاہ پاد صاحب
16۔ میر رشید سہر  صاحب
17۔ عبدالعزیز سہراب زئی صاحب
18۔ حاجی محمد عظیم بڑیچ صاحب

سپریم کونسل کے پہلے اجلاس میں مختلف امور پہ تفصیلی بحث مباحثہ کیا گیا آخر میں مفتی عبدالغفار صاحب نے کونسل کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔

زمہ داریوں و معاملات کو دیکھنے کے لئے سپریم کونسل کا دوسرا اجلاس جنوری کے آخری ہفتے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets