GuidePedia

0

آج پریس کلب کوئٹہ میں چیئرمین الحمدٹرسٹ فاونڈیشن خاران طفیل نور چنال نے الحمد سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کا سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الحمدٹرسٹ فاونڈیشن طفیل نور نے کہا کہ ایک سال قبل 28دسمبر 2017کو  خاران میں ہم نے  الحمدٹرسٹ فاونڈیشن کی بنیاد رکھی تھی ۔اور ہم نے ایک سال کے دوران 18 کینسر 12 دل اور 15 گردے کی غریب اور مستحق مریضوں کو علاج کے لیے مالی امداد فراہم کیا ہے ۔ اور انھوں نے کہا کہ خاران میں دل گردے اور کینسر کے مرض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔اور اسکی سب بڑی وجہ 1998 میں راسکوہ کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ ہے ۔چیئرمین الحمدٹرسٹ فاونڈیشن نے مزید بتایا کہ جس علاقے کی باسیوں نے ایٹم بم کو اپنی سینے میں دفن کیا اس علاقے کے غریب لوگوں کے لیے آج تک ہمارے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا ۔انھوں نے مزید بتایا کہ اگر اس اہم مسئلے پر ہم نے بروقت توجہ نہیں دی تو مستقبل قریب میں یہ بیماریاں وبائی شکل اختیار کر جائیں گے ۔انھوں نے  بتایا کہ خاران میں اس وقت ڈھائی ہزار سے زائد لوگ کینسر اور دوسرے موذی بیماریوں کا شکار ہیں ۔انھوں نے وزیر اعظم عمران خان صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور حکومت بلوچستان سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارہ خاران کے غریبوں پر رحم کھائیں اور رخشان ڈویژن کو ایک کینسر کا ہسپتال دیا جائے تاکہ رخشان ڈویژن کے لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولت مل جائے ۔اور اس پروگرام میں چیئرمین ونرز اکیڈمی عابد شہزاد ڈائریکٹر ونرز اکیڈمی وحید ازلان رند ڈائریکٹر میڈایسٹ ہسپتال ڈاکٹر عبدالباسط ہوتکانی سمیت بی این پی کے رہنما حاجی نصرت اللہ مینگل میر رحیم بخش عابد لیاقت سنجرانی ودیگر سیاسی و سماجی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اور آخر میں چیرمین الحمدٹرسٹ فاونڈیشن طفیل نور چنال نے دو سال سے گردوں کی مرض میں مبتلا نواز یلانزئ کے بھائی کو اسکےعلاج کے  لئے 5ہزار روپے عطیات دیا واضع رہے کہ چیئرمین الحمدٹرسٹ فاونڈیشن نےپہلے بھی  نواز یلانزئ کو10 ہزار روپے عطیات دے دیا ہے۔۔۔ اور چیئرمین الحمدٹرسٹ فاونڈیشن طفیل نور چنال نے خاران کے تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ تاجر برادری نے ہرمشکل وقت میں ٹرسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرکے اپنی انسان دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets