GuidePedia

0

پہلے سرطان سے لڑهنے والی بچی حاجره بی بی تهی، جسکی خاطر انسان دوست نوجوانوں نے مہم چلائی اور چنده جمع کرکے انکا علاج کروایا___ خیر! ایک اور بچہ شے مرید بهی جلد ہی منظرعام پر آیا جو کینسر میں مبتلا تها___ مہم چلانے والے یہی انسان دوست، قوم دوست اور پرجوش نوجوان تهے، مخلصی سے شروع کیا گیا مہم بهی کامیابی سے ہمکنار ہوا، اب کے بار صدا راؤنڈ کے محلات تک پہنچی تهی اور تخت راؤنڈ کے چهوٹے شہزادے شہباز شریف نے شے مرید کے علاج کا خرچہ اپنے ذمے لے لیا___ اب کچه دنوں سے وہی سرگرم انسان دوست ایک اور مہم میں سرگرم، دو مزید جانیں بچانا چاہتے ہیں__ایک بچی نور بی بی ہیں اور ایک نوجوان ریحان رند کے نام سے ہیں___
الله پاک نوجوانوں کو اس مقصد میں کامیاب کرے مگر یہ سلسلہ کب تک؟؟؟؟
سونا اگلتی دهرتی کے سپوتوں اور دختران کے لئے کشکول ہاته میں کب تک ؟؟؟؟
راستہ بهی آپ کا، طریقہ کار بهی آپ ہی کا، مہم ہی چلائیں مگر صرف خیرات اور بهیک کی نہیں، اپنے حق کی___ بلوچستان کی اس بڑی آبادی کو ایک کینسر ہسپتال دلانے کی مہم چلائیں، ہزاروں ریحان و نور بی بی بچائیں___
سی پیک کے حالیہ 50 معاہدے وزیر اعلی پنجاب دو دن پہلے اپنے لوگوں کی خاطر کروا چکا، آپ کا بهی حصہ بنتا ہے کچه___ اور نہ سہی ایک کینسر ہسپتال کی مانگ کرکے نوابوں کو جگائیں___ کیونکہ خیرات بهی تو یہی ڈالتے ہیں کشکول میں.

شاہجہان بلوچ

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets