GuidePedia

0



عابد شہزاد
ضلع خاران بلوچستان کے پسماندہ اضلاع میں سے ایک ایسا ضلع ہے جوگذشتہ چھ سالوں میں تعلیمی انقلاب میں صف ِ اول میں ہے۔
خاران میں جہاں سےاسی اور نظریاتی لیڈرزکا فقدان ہے وہاں خارانی عوام تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں ، جس کا ثمر چھ سالوں میں عیاں ہے کہ کلات ڈویژن جو پاکستان کا سب سے بڑا ڈویژن ہونے کی گواہی دے رہا ہے، وہاں مقابلہ بھی اچھا خاصا ہے، اسی امر میں خاران کے ہونہار طلبہ و طالبات اچھی نوکریاں حاصل کر رہے ہیں جو تعلیمی میدان میں خاران کے نام کوروشن کرنے کی واضح مثالیں ہیں۔
خاران میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔اگر کمی ہے تو نظریاتی لےیڈر شپ کی۔ بد قسمتی سے خاران میں شروع ہی سے لائبریری نہیں تھی۔آئیڈیل اکیڈمی خاران اور راہشون اکیڈمی خاران نے اپنی مدد آپ کے تحت خاران میں لائبریریز قائم کیں جو تعلیمی انقلاب میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک تعلیمی ماحول کا بھی ہونا ضروری ہے۔ اسی کمی کو محسوس کرتے ہو ئے ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے خاران میں اسٹڈی سرکلز قائم کیے، جس میں سرپدی دیوان خاران اور نصیر لبزانکی دیوان خاران کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ ستائش ہے۔
اگر ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہما رے ایم پی اے، ایم این اے اور سماجی رہنما بھی اس عظیم کام میں اپنا کردار ادا کرتے تو آج خاران دوسرے اضلاع سے کہیں آگے نکل جاتا ۔
خاران میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنا نے اور غریب طلبا کو مفت تعلیم دلوانے کے لیے خاران کے معتبرین، سیاسی لیڈرز اور سماجی کارکنوں کو چاہیے کہ اپنا کردار مخلصی سے ادا کریں تا کہ تعلیم حاصل کرنے اور دوسروں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کا یہ پاک عمل جاری و ساری رہے۔

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets