GuidePedia

0
 ملک میں جاری دھرنوں اور جلسوں جلوسوں نے یقینا عوام میں اس سوچ کو پیدا اور بیدار کردیا ہے کہ کوئی تبدیلی کے آثار نظر آتے ہیں مگر حالیہ چند دنوں یا مہنوں سے یا پھر یہ کہناغلط نہیں ہوگا کہ سال 2014 سے ڈسٹرکٹ خاران میں جو تبدیلیاں عوام نے محسوس کی ہے یا ان کو عملی طورپر نظر بھی آرہے ہے یقینا یہ کسی بڑے تبدیلی اور کسی نوید صبح کی کرن ثابت ہونگے
آج اپنا خاران اپنے سروے کے مطابق عوامی خیالات اور ہمارے تجزیہ نگاروں کے الفاظ کو قلم بند کرنے کی کوشش کرئی گی۔


اگر سال 2014 کو خاران کے تقدیر کا بہترین سال کہا جاے تو ہرگز غلط نہیں ہوگا
کیونکہ اسی جاری سال میں ہمیں پہلی خوش خبری محترم حاجی محمد انور بادینی کے بطور ڈی پی او خاران تعیناتی ملی کیونکہ خاران میں خوف ، خون خرابے اور بے چینی کا یہ عالم تھا کہ جو لوگ خاران میں پچھلی کئی سالوں سے آباد تھے انھوں نے خاران چھوڈنے کہ فیصلہ کرلیا۔ ہندو برادری، پشتون بھائی، عیسائی تو اس درندگی کے با اسانی شکار تھے ہیاں کے لوگ بلوچ ، بااثر افراد ، مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور قبائلی متحبرین تک ان مافیا کے آگے بے بس تھے
 ڈی پی او نے اپنی لازوال خدمت سے آج خاران کو آمن کو گہواہ بنا دیا۔



جن کو خاران کے عوام شاہد ہی فراموش کرسکے
سال 2014 کھیل کھود اور فتوحات کے حوالے سے بھی خاران کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اسی سال ڈسٹرکٹ خاران نے کرکٹ اور فٹ بال میں آل بلوچستان، ال بلوچستان و سندھ ، تھری ڈسٹرکٹ، ٹو ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹس میں فتوحات خاران کے نام کی اور یقینا یہ اعزاز خاران کے نوجوانوں پر مشتمل 
شہید سردار دودا جان کرکٹ کلب کے کھیلاڈیوں اور کلب کے سیکریٹری ناصر سیاہ پاد کے سر جاتا ہے
فٹ بال میں بھی خاران نے آل بلوچستان، ال بلوچستان و سندھ، تھری ڈسٹرکٹ،   ٹورنامنٹس میں خاران کو ٹرافی دلائی
لیکن ان سب سے ہٹ کر ہمارے معاشرے میں تعلیمی سرگرمیاں بھی کافی حد تک مثبت تبدیلی کی طرف جاتی ہوئی نظر آتی ہے اج خاران کے طالب علم ملک کے بہترین سکولز ، کالجز میں مختلف سکالرشپ‎ 
اور اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کے حصول میں سرگرم ہے یقینا یہ نوجوان انے والے چند سالوں میں تعلیم کے بٹھی میں تپ کر تیار ہونگے اور خاران کے بہتر تقدیر کو سنوارنے میں لگ جائنگے
سال 2014 کو کیوں نہ تبدیلی کا سال کہا جائے؟
ہمارے محترم ایم این اے، ایم پی اے اور محترمہ ایم پی اے بھی اس سال اپنی  ذمہ داریوں کا احساس لے کر خاران میں مختلف اسکیمات اور عوام کے بنیادی ضروریات تک ان کی دست رسی میں لگ گئے
محترم ایم این اے صاحب کے ادھورہ ہی سہی مگر بناپ واٹر پروجیکٹ کو خاران تک پہنچا دیا۔ خاران تا دالبندین ار سی ڈی روڈ، اور کئی عوام دوست پروجیکٹس کا بھی اعلان کیا۔ 
اسی دوڈ میں ہمارے محترم ایم پی اے صاحب بھی شامل قدم رہے خاران میں جاری تمام اسکیمات کو بروقت مکمل اور نت نئے اسکیمات کا بھی بھر پور اعلان کرتے ہوئے ہر مہنے خود اسکیمات کی نگرانی کے لیے خاران تشریف لاتے ہیں
ان کی عوام دوست اسکیمات میں 25 کردوڈ کی لاگت سے خاران تا نوروزقلات روڈ کو خاران کو کوئیٹہ سے ملاتی ہے شامل کرکےعوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کردیا
یقینا یہ کسی تبدیلی اور مثبت سوچ کی ہی عکاسی کرتا ہے
اور پچھلے مہنے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما محترم ڈاکٹر اسحاق صاحب نے ایم پی اے  ڈاکٹر شمع اسحاق کے فنڈز سے خاران میں 2 کردوڈ کے ترقیاتی کاموں کا بھی اغاز کیا ۔ 
ان سب سے بڑھ کر جو عوام کے لیے باعث مسرت اور باعث حیرت بھی کے آج ہمارے قاہدین ایک دوسرے کے برخلاف بولتے نظر نہیں آتے بلکہ پچھلے دنوں ایم پی اے خاران نے ایم این خاران محترم قادر بلوچ کی تعریف میں لب کشائی تک کردی
اور کیوں نہ کریں ایم این خاران اور ایم پی خاران کے مشترکہ کوششوں کے اگلے سال خاران کے گیس کی فراہیمی کا اعلان بھی وفاق کرچکا۔



Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets