راسکوہ اپنی قدرتی حسن اور خوبصورتی کھو رہی ہے طویل خشک سالی سے چشمے اور کاریزات خشک ہو رہے ہیں بہترین آب و ہوا والے علاقے میں مختلف جان لیوا بیماریاں پھیل چکی ہیں. (رپورٹ سفرخان راسکوئی )ڈسٹرکٹ خاران کے وسیع و عریض اور منتشر آبادی رکھنے والے یونین کونسل راسکوہ کے عوام آج بھی زندگی کے بنیادی سہولتیں جن میں تعلیم, صحت, پینے کی صاف پانی, بجلی اور روڑ کی سہولتوں سے محروم ہیں راسکوہ پہاڑ کے آگے والے علاقے جو اپنی ٹھنڈائی خوبصورتی ,انگور, انارکھجور اور دیگر فصلوں کے لئے کافی مشہور تھے.ان علاقوں کی فصلیں نہ صرف خاران کے لئے کافی تھے بلکہ واشک اور چاغی ڈسٹرکٹ کے لئے بھی سپلائی ہوتے جو بہت لزیز اور ذائقہ سے بھر پور ہوتے تھے لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے فصلیں نہ ہو نے کے برابر ہیں طویل خشک سالی اور زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے علاقے کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ علاقےمیں مختلف جان لیوا بیماری جن میں کینسر,ہیپاٹائٹس, شوگر, بلڈ پریشر اور آنکھوں کی بیماری عام ہوچکی ہے اور ان بیماری کی وجہ سے کئی اموات ہوچکی ہیں.علاقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مزید جانی نقصانات سے بچنے کے لئے زیرزمین پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائےتاکہ پانی کی وجہ سے مزید انسانی زندگی اور فصلات متاثر ہو نے سے بچ جاہیں ان علاقوں میں لوس, گروک,مالدین, کلشنان, سری کلگ,شمائی, ایری کلگ, بشیری, رضائی, بلندک,زائئ,نردوتان, تنک,ناگٹ چار کو ہان شامل ہیں جبکہ پہاڑ کے دوسری طرف کے علاقے کوہ پشت.میں رشوانک,گیدین,لڈی پوگس ودیگر علاقے شامل ہیں .اس وقت پورے یونین کونسل کے دس ہزار کے آبادی کے لئے صرف ایک بوائیز اور ایک گر لز مڈل اسکول اور صرف ایک بی ایچ یو اور 2واٹر سپلائی اسکیم ہے اور جو پورے آبادی کے 25 فیصد کے لئے ہے جبکہ باقی 75 فیصد منتشر آبادی اور روڈ نہ ہو نے کی وجہ سے اس سہولت سے بھی محروم ہیں علاقے میں بجلی کے کھمبے دیکھنے کو بھی دستیاب نہیں ہیں.اسی طرح کوہ پشت کے چار پانچ کلیوں کے چار ہزار افراد کے آبادی کے لئے نہ کوئی مڈل اسکول ہے اور نہ ڈسپنسری ہسپتال اور نہ واٹر سپلائی اسکیم علاقے میں صرف ایک پرائمری اسکول برائے نام موجود ہے جبکہ پورا علاقہ زندگی کے باقی تمام زندگی کے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں.علاقے کے لوگ معمولی سر درد کے علاج کے لئے چاغی اور نوشکی کا رخ کرتے ہیں.ضرورت اس امر کی ہے کہ کوہ پشت کے علاقہ میں کم از کم ایک مڈل اسکول بوائیز اور مڈل اسکول گرلز اور ایک بی ایچ یو کا قیام عمل میں لایاجائےاور تمام یونین کونسل کے کلیوں کو شمسی توانائی کے زریعے بجلی فراہم کی جائے اور تاکہ علاقے کے لوگ نقل مکانی سے بچ سکیں .صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والے یونین کونسل کے باسی اس جدید دور میں زندگی کےتمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں.
Post a Comment