خاران. یونین کونسل سراوان کلی تل کسان المرگ کے ساٹھ سے زاہد معصوم بچی اور بچیاں تعلیم سے محروم.
تحریر طارق رفیق بلوچ.
تعلیم زندہ قوموں کی پہچان ہے تعلیم کے بغیر زندہ قوموں کی ترقی ممکن نہیں یہ ماورہ عام طور پر ہمارے بڑے یا صاحب اقتدار یا اختیار دار کسی تعلیمی موضوع یا فنکشن یا تقریب میں استعمال کرتے ہیں واقعی اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ تعلیم ہی بہتر مسقبل کی ضامن ہوتی ہے آج کل تو تعلیم عام کرنے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی طرف سے بجٹ میں خطیر رقم مختص ہوتی ہے تعلیمی ترقی و ایمرجنسی کے بڑے بڑے دعوے سامنے آتے رہتے ہیں مگر یہ تعلیمی ترقی و ایمرجنسی کی پہیوں میں برق رفتاری لگ کر اسے وفاقی وزیر جنرل عبدالقادر بلوچ کے آبائی یونین کونسل سراوان کے کلی تل کسان المرگ میں ابھی تک نہیں پہنچی ہے کلی تل کسان المرگ میں پانچ سال سے لیکر بارہ سے تیرا سال کے ساٹھ سے زاہد معصوم بچے اور بچیاں تعلیم کی زیور سے محروم ہیں یہ بچیاں تعلیم کے حصوم کے بے حد خواہش مند ہیں مگر انکو سکول نام کی نہ بلڈنگ میسر ہے اور نہ ہی یہ معصوم تعلیمی نصاب سے واقف ہیں جو ایک المیہ ہے یہ معصوموں کی تعداد آٰئندہ دنوں ساٹھ تک نہیں رہتی بلکہ آگے بڑھتی رہتی ہے انکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے یہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جو سکول اور تعلیمی نصاب کے حصول کے پیاسے ہیں کلی تل کے معتبرین اس جدید دور میں اپنے علاقہ کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہونے پر اپنے بڑے پن پر شرمندہ ہیں حکومت انکے مستقبل کے معماروں کی طرف فوری توجہ دیکر کلی تل کسان کو اسکول فراہم کرکے انکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ کلی تل کسان کے غریب معصوم بچے اور بچیوں کا مستقبل محفوظ اور علم و زانت کی شمع سے بہرہ مند ہوں
Post a Comment