چار ماہ تنخواہ ، اور سروس کارڈ ، پھر نوکری سے فارغ لیویز سپائی
اپنا خاران نیٹ ورک۔ قسم کی بازئی یا بدبختی۔ چار ماہ تنخواہ لینے والے 40 لیویز سپائی نے شاہد ہی سوچا ہوگاکہ ایک دن نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
اس وقت خاران میں سب سے بڑا اوراہم سیاسی اور علاقائی اشیو بنا ہوا خاران لیویز کے 40 برخاست سپائی جنوں نے چار چار ماہ تنخواہ کے علاوہ بلوچستان لیویز فورس کے سروس کارڈز تک وصول کی تھی ۔ ان میں سے اسیے بھی نوجوان ہے جنوں سے اس نوکری کے حصول کے لیے اپنی اس وقت حاضر میں نوکریوں سے استفی تک دی ہے
غریب و نادار نوجوان برخاست سپائی اس وقت اپنے مدد گار تلاش کرنے میں مصروف
ان نوجوانوں کی جب پریس کلب خاران میں علامتی بھوک ہڑتال کمپ لگی ہوئی تھی تو میری ایک دن کمپ جانے کا اتفاق ہوا جہاں ایک نوجوان نے اپنے سروس کارڈ مجھے دکھائی تو مجھے بڑا حیرت ہوا۔ مگر اس امر میں یہ بات بھی قابل اے غور ہونا چاہے کہ ان نوجوانوں کو ایک عدالتی حکم کے تحت برخاست کیا گیا۔ جہاں خاران کے ہی غریب نوجوانوں کے میرٹ لسٹ کے تحت برتی
کیا گیا۔ مگر ان نوجوانوں کی بھی اس امر میں کوئی غلطی نہیں یہ بھی غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہے۔
ہمارے نیٹ ورک کی ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی،
ایم این اے واجہ قادر بلوچ سے اپیل ہے کہ ان برخاست لیویز کے غریب سپائیوں کو واپس بھرتی کرے جہاں لیویز کے خالی اسامیاں بھی موجود ہے
آج بھی یہ نوجواں پریس کلب کوئیٹہ میں علامتی بھوک ہڑتال میں بھٹے ہیں۔
اپنا خاران نیٹ ورک
Post a Comment