GuidePedia

0
سٹی کی خوبصورتی کے منصوبوں کی بہتر نگرانی کی ضرورت ہے
 (رپورٹ سفرخان راسکوئی )
کسی بھی علاقے کی ترقی کا رازبہترین تعلیمی اداروں, سہولیات سے بھر پور ہپستال. روزگار کے مواقع, کھیل کے میدان, پینے کے لیے صاف پانی کی دستیابی, اور بہترین سیوریج سسٹم اورصفائی ستھرائی میں ہے,اور ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہو تی ہے اور خصوصاً کسی بھی شہری علاقے میں ترقیاتی منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی شہر میں موجود پبلک سروس دینے والے ادارے جن ميں پی ٹی سی ایل, واپڈا,بی اینڈ آر ,پبلک ہیلتھ,اور خصوصا میونسپل کمیٹی ان اداروں کا آپس میں رابطہ انتہائی لازمی امر ہوتا ہے تا کہ کسی ایک ادارے کے ترقیاتی منصوبوں سے دوسرے ادارے کے منصوبے متاثر نہ ہو ں. اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ ایک نیا روڈ بننے کے بعد اس کو توڑ پھوڑ کر کے لوگ اپنے لیے پانی کے کنکشن نکالتے ہیں یا پی ایچ ای کے اہلکار بالکل روڈ کے وسط پر مین وال کی مرمت کے سلسلےمیں روڈ توڑنے میں مصروف ہوتے ہیں اور ایسے حالت میں اکثر علاقوں میں لوگوں کو چلنے میں مشکلات  اور خصوصاً گرد غبار کی وجہ سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے, اداروں کی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے نہ ہونے کی وجہ اکثر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور نکاسی آب کے نالیوں میں پینے کے پانی کے  پائپ لائنوں کی لیکجز کی وجہ سے لوگ گندے پانی پینے پر مجبور ہیں  اس طرح کے پائپ لائن آپ کو شہر کے ہر گلی محلے میں ملتے ہیں جہاں پر پانی کے پائپ لائنوں میں گندے پانی گھروں میں داخل ہورہے ہیں اور اکثر انہیں پانی پینے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں لیکن کوئی بھی اس کی زمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں اسی طرح خاران چیف چوک ایرایا سے شروع ہو نے والے نکاسی آب کے نالیوں کے کھدائی سے کئ پانی کے پائپ لائن متاثر ہوئے تھے اور پانی سڑکوں پر بہہ رہا تھا.دوسری طرف انہی نالیوں کی میں انتہائی ناقص آر سی سی پائپ کا استعمال ہورہا ہے اور کچھ دن کے بعد دوبارہ پائپس کی لیکجز ہونا شروع ہوتے ہیں اور ایک بار پھر گندہ پانی دکانوں کے سامنے اور روڈ پر جمع ہونے سے گاہکوں اور دکاندروں کو مشکلات کا سامنا رئیگا اور لوگوں کو چلنے میں دشواری ہوگی,ضرورت اس امر کی ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اگر لوگوں کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہو تو ایسے منصوبے صرف اور صرف وسائل کے ضائع کے سِوا کچھ بھی نہیں لہزا وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ ایم پی اے میر عبدالکریم نوشیروانی سٹی کی خوبصورتی کے لئے منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور کروڑوں روپے کے فنڈز کو ضائع ہونے سے بچایا جائے,


Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets