GuidePedia

0

کوئٹہ : بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2017۔18کے بجٹ کا کل حجم 3 سو 21 ارب 67کروڑ روپے سے زائد کاہوگا جس میں41ارب روپے کے خسارہ بھی شامل ہے۔آئندہ مالی سال کا بجٹ مشیر خزانہ بلوچستان سرداراسلم بزنجو پیش کریں گے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2کھرب 30ارب روپے غیر ترقیاتی مد میں جبکہ76 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی مد میں مختص 76ارب روپے چیف منسٹر ڈویڑنل ڈولپمنٹ پروگرام کی مد میں خرچ کیئے جائیں گے جس کے تحت صوبائی وزراء4 اراکین اسمبلی کے اسکیمات پی ایس ڈیء4 پی میں شامل کیئے جارہے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے 3اہم منصوبوں کو نکالا گیا ہے جس میں کوئٹہ شہر کیلئے گرین بس سروس ،کچھی کینال سے شہرکو پانی کی فراہمی اورہرنائی ریلوے ٹریک سیکشن کی بحالی کیلئے فنڈز مختص کیا جانا تھا تاہم تینوں منصوبوں کووزیراعلیٰ بلوچستان نے دورہ چین کے موقع پر سی پیک منصوبے میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تینوں منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے جارہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2017۔18کے بجٹ میں مختص کئے گئے غیر ترقیاتی بجٹ میں تعلیم ، صحت اور امن و امان کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے بجٹ میں امن و امان کیلئے38 اور تعلیم کیلئے بھی 38 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان جبکہ صحت کیلئے 35 ارب روپے سے زائد رقم مختص کیئے جانے کا کی تجویز شامل ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا جائیگا جبکہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بجٹ میں چھ ہزار سے زائد نئی آسامیاں پیدا کی جائے گی ۔وفاقی بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی بجٹ کو ترتیب دیا جارہا ہے اور وفاقی بجٹ کے تحت بلوچستان کودوکھرب دوارب 69 کروڑ روپے محصولات کے مد میں دیئے جارہے ہیں جن میں گیس کی رائیلٹی کے مد میں دس ارب روپے آئل اینڈ گیس اور مائننگ سمیت دیگر محصولات کی مد میں 24ارب 19 کروڑ روپے حاصل ہونگے ،، بجٹ کے تیاری کے بعد 13جون کو صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائیگا جس کی منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی سے پاس کرایا جائیگا۔

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets