تحریر: طاہر حسنی
خاران میں یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام تعلیمی ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، کیونکہ اس سے نہ صرف خاران بلکہ آس پاس کے ہمسایہ ضلعوں کے طالب علم بھی مستفید ہونگے۔ چنانچہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ مذکورہ کیمپس خاران میں بالخصوص اور رخشان بیلٹ میں بالعموم ایک انقلاب آفریں اثر ڈالےگا۔تاہم اس کے لیے خاران اور آس پاس کے علاقوں کے باسیوں کو اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور خطے کی ترقی کے لیے اس کے لیےتیاری اور کچھ محنت کرنا پڑےگی ورنہ وہ یہ سنہری ترین موقع گنوا دیںنگے۔اس وقت ضرورت اس بات کی ہے لوگ زیادہ سے زیادہ داخلہ لیں اور اس کے لیے ہر باشعور شخص اپنے طور پر داخلہ مہم چلانا شروع کردے تاکہ یونیورسٹی انتظامیہ مذید شعبے کھلوانے پر مجبور ہوجائے اور کیمپس آگے جاکر ایک یونیورسٹی کی شکل اختیار کرجائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment