GuidePedia

0

چین: عام شہریوں کی حیرت انگیز ایجادات

ماؤزے تنگ کو جدید چین کا بانی قرار دیا جاتا ہے اور چین کی ترقی کا اس کا انتہائی اہم کردار ہے- ایک وقت تھا جب چینی قوم ہیروئن اور افیون کی عادت میں مبتلا تھی لیکن ماؤزے تنگ نے اپنی قوم سے یہ لت چھڑوا کر انہیں دنیا کی ایک محنتی قوم بنا دیا- چینی باشندوں کی ذہانت٬ محنت اور باصلاحیت ہونے کی جھلک ہمیں ان کی ایجاد کردہ چند گھریلو ساختہ سواریوں مثلاً آبدوز٬ موٹر سائیکل٬ گاڑی اور ہیلی کاپٹر وغیرہ میں بھی دکھائی دیتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شہری نہ تو سائنسدان ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی انجنئیرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے- یہ سب ان شہریوں کی لگن کا نتیجہ ہے-

لکڑی سے تیار کردہ یہ گاڑی چینی باشندے Liu Fulong کی تخلیق کردہ ہے- یہ گاڑی 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

یہ سوٹ کیس اسکوٹر ہی لیانگ کا ایجاد کردہ جو انہوں نے 10 سال کے عرصے میں تیار کیا ہے- یہ اسکوٹر 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس میں نصب بیٹری کی مدد سے آپ 30 سے 40 میل کا سفر کر سکتے ہیں-

ابولاجون کی ایجاد کردہ اس دیوقامت موٹر سائیکل کی تیاری پر 1300 ڈالر کی لاگت آئی ہے جبکہ یہ 600 پونڈ وزنی ہے- متاثر کن دکھائی دینے کے باوجود یہ موٹر سائیکل 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے-

یہ مقامی سڑکوں کی صفائی کرنے والا ایک انوکھا ٹریکٹر ہے جس میں 12 جھاڑو لگائے گئے ہیں-

یہ گھریلو ساختہ آبدوز ایک چینی کاشتکار کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری پر 5 ماہ کا عرصہ لگا- اس آبدوز کا کامیاب تجربہ ایک مقامی جھیل میں کیا گیا جہاں یہ 30 فٹ کی گہرائی تک گئی-

یہ دیسی ساختہ ہیلی کاپٹر Jiuxian county سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کاشتکار Wu Zhongyuan کا کارنامہ ہے-

ایک گھریلو اور کارآمد روبوٹ ایک مقامی کسان Wu Yulu کا تخلیق کردہ ہے جو بغیر تھکے ان کا رکشتہ کھنچتا چلا جاتا ہے-

Yang Zongfu نے ایک چھ ٹن وزنی سلینڈر تخلیق کیا جس کے اندر بیٹھ کر انسان باہر کی گرمی٬ پانی اور دیگر اثرات سے محفوظ رہتا ہے-

یہ مصنوعی بازو کسی نامور سائنسدان کی تخلیق نہیں بلکہ اس معذور شخص کے بھتیجے کے ایجاد کردہ ہیں جو کہ اس نے اپنے معذور چچا Sun Jifa کی رہنمائی میں تیار کیے ہیں- یہ شخص 30 سال قبل ایک حادثے میں اپنے بازو کھو چکا تھا اور مارکیٹ میں دستیاب بیش قیمت مصنوعی بازو خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا-

Tao Xiangli نے مارکیٹ سے استعمال شدہ لوہا خرید کر یہ دیوقامت روبوٹ تیار کیا ہے- اور اس پر آنے والی لاگت 49,037 ڈالر ہے-


یہ اڑنے والی مشین ڈاشو گاؤں کے رہائشی کسان Shu Mansheng کی تخلیق کردہ ہے-


Ding Shilu پیشے کے اعتبار سے ایک آٹو موبائل مکینک ہیں اور یہ گھریلو ساختہ طیارہ بھی انہی کی تخلیق ہے-


پانی پر چلنے والی یہ سائیکل Lei Zhiqian کی تخلیق کردہ ہے جس پر بیٹھ کر وہ Hanjiang دریا کو پار کرتے ہیں-

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets