GuidePedia

0
"" خاران پولیس""


ہم تو روز اول سے چیختے رہے، چلاتے رہے، خاران کے عوام کو سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے کہ "ارے بھائی، پولیس کا کام ہی چوروں اور ڈاکؤوں کو پکڑنا اور سزا دینا ہے " دنیا جہان کے پولیس کی یہی ذمہ داری اور کام ہے، لوگوں کے مال و املاک و جانوں کی حفاظت کرنا. یہ کوئی انھوکی بات نہیں، ہاں وہ الگ معاملہ ہے کہ بعض اوقات وہ اپنے فرض سے غافل ہوکر بدعنوانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں. 
مگر نہیں خاران کی عوام شخصیتوں کو دیوتا بنا کر پوجنے کی سرے سے عادی ہیں. اس بار ایک چور کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے پر پولیس کو نجات دہندہ اور مسیحا کے القابات سے نوازہ گیا. بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی مردوں کا تو خیر ہے عورتوں تک کی ریلیاں نکالی گئی جیسے کوئی انھوکی بات ہو گئی ہو. . . . . . اب بگھت بھی رہے ہیں شہری خود ہر گلی، چوراہے پر پولیس کے ہاتھوں، بغیر کوئی جرم کئے بے عزت ہوتے ہیں یا بازاروں اور شاہراہوں پر فورسز کے درمیان آپس میں فائرنگ کے تبادلے سے خوف و حراس میں مبتلہ ہیں . . . غیر ضروری پروٹوکول دینے کا نتیجہ
اب اس سارے معاملے میں جس سپاہی نے مقابلہ کرتے کرتے اپنی جان دے دی اسے پورے شہر اور خود اسکے محکمے نے فراموش کر دیا اور باقی لوگ بہادر شجاع بن کر گھوم رہے ہیں جس سے مجھے ایک عظیم شخص کی بات یاد آرہی ہے جس نے کہا تھا "Battles are won by soldiers but the credit goes to kings"
پولیس انتظامیہ نے خاران سے چوروں کا صفایا تو کر دیا جو ایک اچھی بات ہے اور عوام نے انکے کام سے زیادہ حوصلہ اور عزت افزائی بھی دے دی مگر اب سوال یہ اٹھتا ہے کیا پولیس کی ذمہ داریاں یہیں پر ختم ہوئی؟ ؟

یہاں کے ہر گلی اور کوچے میں منشیات فروشوں کا راج ہے جو اپنے زہر کو بلوچ نوجوان نسل کے رگوں میں منتقل کر رہے ہیں اس پر ڈی پی او صاحب کیوں خاموش ہیں ؟ ؟
کیا خاران جیسے چھوٹے ایک لاکھ آبادی والے شہر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کو ڈھونڈنا کوئی مشکل بات ہے؟ ؟
اور آخر میں جاتے جاتے عیدی کے طور پر پولیس کے لئے ایک نصیحت "عوام کے ساتھ اپنے رویے میں تبدیلی لائین ورنہ جو عوام آپکو مقبولیت کے بلندیوں تک کے جا سکتی ہے اسے گرانے کا ہنر بھی خوب آتا ہے "

تحریر. . شاہجہان زہری

اپنا خاران نیٹ ورک

Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets