GuidePedia

0

تحریر و ترتیب۔

کیا تعلیمی نظام اور پالیسی میں آپکو تبدیلی نظر آتی ہیں، 
کیا آج بھی سکولوں میں طلبہ اور طالبات پر  استاد کی طرف سےلاٹھی چارج نہیں 
ہوتا؟
موجودہ نظام تعلیم میں لاٹھی کے استعمال پر 
شکراللہ بادینی کا تحریر

سکول کی مثال ایک ایسے مشین کی ہے جو ایک پتھر کو ہیرا بناتا ہے
اوریہی سوچ کر ماں باپ اپنے معصوم بچوں کو اس مشین میں ڈال دتیے ہیں تاکہ 
چند سالوں کے بعد ان کے لیے ہیرا بن کر نکل جائیں
استاد ایک ایسا طلسماتی شخصیت کا نام ہے جو ان پتھروں کو عمدہ رہنمائی اور اپنے حسن و سلوک کے ذریعے سے تراش کر ہیرا بناتا ہے

جب بھی کسی بچے کی نظر کسی استاد کی طرف اٹھتی ہے تو صرف شفقت اور محبت کی امید میں اٹھتی ہے
 لیکن صد افسوس آج بھی ہمارے تعلیمی اداروں میں طلباء کو جسمانی اور زہنی سزائیں دینے کے رواج آج تک قائم ہیں
جو ہمارے تعلیمی نطام کے جہالت کا کھلا ثبوت ہے
جانوروں کو سدھارنے یا سرکس میں جانوروں سے مختلف کرتب کے لیے جس طرح لاٹھی کا اسعتمال ہوتا ہے وہ آج ہمارے سکولوں میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں

جانوروں  کو سدھارنے کا طریقہ انسانوں پر استعمال کرنا گویا انسانوں کو جانور بنانے کے برابر ہے
طلباء پر ڈنڈے کا استعمال ان کے زہنی صلاحیت کو برباد کرتا ہے۔ اور اسکے ساتھ ساتھ ان کے نفسیات اور شخصیت کو بھی برباد کرتا ہے جسکی وجہ سے وہ معاشرے میں بہتر انسان نہیں بن پاتے


میری نظر میں اساتذہ کی طرف سے دینے والی سزاوں کا تعلق ان کی اپنی ککلی شخصیت کا نتیجہ ہے جو انکی ذات کی اپنی فرسٹریشن ہوتی ہے جو وہ شاگردوں پر نکالتے ہیں
اور ہمارے محترم اساتذہ کرام آکثر یہ مثال دینے سے قاصر نہیں ریتے کہ 
لاتوں کے بوت باتوں سے نہیں مانتے
یہ ہمارے اساتذہ کو یاد رکھنا چائیے کے ہر عمل کا ایک ردعمل بھی ہوتا ہے انکی اس تشدد کے ردعمل میں طلباء کے اندر اساتذہ کے لیے نفرت پیدا ہوتی ہے جو تعلیم کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہوتی ہے

تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہرگز نہیں کہ بچوں کو صرف الفاظ ہی سکھایا جائے بلکہ انکی شخصیت کو ایسا بنانا ہے جس سے ان کی  ذات میں نرمی، محبت،اور برداشت کے خیلاات پیدا ہوں اور یہ خصوصیات کی طالب علم میں صرف حسن و سلوک اور شفقت سے پیدا ہوتے ہیں نہ کہ ڈنذے کے استعمال سے
شکریہ 
اپنا خاران ڑاٹ کام











Post a Comment

District Champion

District Champion
Rizwan Shah Cricket CLub Kharan

Free News Updates

Free News Updates

Coming Soon

Coming Soon

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں

اپناخود کا ویب ساءٹ بنائیں
 
Top
Blogger Widgets